Breaking News

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ختم ، مستعفی نہ ہونے ، پی ٹی آئی کو نائب وزیراعظم کاعہدہ دینے کا مشورہ

 

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس ختم ہوگیاہے جس دوران موجودہ سیاسی اوردھرنوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم آفس میں ہونیوالے اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماﺅں نے وزیراعظم کو مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ دباﺅ پر استعفیٰ دے دینامینڈیٹ کی توہین ہوگی ، اگر آج نواز شریف نے استعفیٰ دے دیاتومستقبل میں کوئی بھی مستقل وزیراعظم نہیں رہ سکے گا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹرچوہدری جعفر اقبال نے تجویز دی ہے کہ تین ماہ کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنماءکو ڈپٹی وزیراعظم بنادیاجائے اور اُس کی نگرانی میں دھاندلی کی تحقیقات کرالی جائیں ، پی ٹی آئی کے لیے اس سے بڑی کوئی پیشکش نہیں ہوسکی ۔اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم کا استعفیٰ پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے ، پارلیمنٹ کا تحفظ سب کا فرض ہے ، وزیراعظم کو ہٹانے کاآئینی راستہ تحریک عدم اعتماد ہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ حکومت نے اب تک تحمل کا مظاہرہ کیاہے اور اپوزیشن رہنماءعمران خان اور طاہرالقادری سے براہ راست ملاقات کریں گے لیکن وزیراعظم کسی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے ۔وزیراعظم آفس میں ہونیوالے اجلاس کے بعد اپنی گفتگومیں سید خورشید شاہ کاکہناتھاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیاکہ وزیراعلیٰ جانب دار تھے اور اُسی رپورٹ کی بنیاد پر شہباز شریف کے استعفے کی بات چل رہی ہے لیکن وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ پارلیمنٹ مسترد کرچکی ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved