سیکیورٹی خدشات، مزار قائد پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات، شہریوں کا داخلہ بند

 

کراچی :کراچی میں مزار قائد کو سیکیورٹی خدشات کے باعث شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا ، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔مزار قائد کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھا گیا جس میں مزار قائد پر سیکیورٹی خدشات کو ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے پولیس رینجرز کی اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ سے مزار کی تلاشی کے احکامات بھی جاری کئے ، مزار کو شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے مزار کی سوئپنگ کی جبکہ رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ مزار انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد مزار کو شہریوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.