طاہر القادری کچھ نہیں کر سکیں گے: رانا ثنا اللہ

 

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کچھ نہیں کر سکیں گے, وہ بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر درج کی گئی ہے۔ حکومت نے طاہر القادری کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا کافی واضح ہے۔ وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان کے مریدین ان کے اشارے پر لڑنے اور مرنے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن طاہر القادری کچھ نہیں کر سکیں گے۔ وہ اب بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.