اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو کراچی جانے کی ہدایت کر دی ہے ، عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کا جواب نہ دینے اور تھر پاکر میں دھاندلی کا اعتراف کرنے والے ریٹرننگ افسروں سے ملاقات کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور کراچی سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں ۔ چیئر مین نے شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے مذاکرات کے دروازے بند کیے جا چکے ہیں لہذا حکومت کی جانب سے بات چیت کی کسی بھی آفر کا کوئی بھی جواب نہ دیا جائے ۔ عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئر مین کو تھرپاکر جاکر دھاندلی کااعتراف کرنے والے ریٹر ننگ افسروں سے ملاقات کرنے کی بھی ہدا یات جاری کی ہیں ۔شاہ محمود قریشی تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے موجودہ صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے ۔
Leave a Reply