لاہور:ہائی کورٹ نے عام انتخابات 2013ءکو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 11مئی 2013ءکے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن رانا افضل خان کے انکشافات کے بعد عام انتخابات کی حیثیت مشکوک ہوگئی ہے ، درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کو کام کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ گیارہ بجے کیس کی سماعت کریں گے ۔
Leave a Reply