مطالبات تسلیم کئے جانا دھرنے والوں کی کامیابی ہے: سراج الحق

 

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے 90 فیصد مطالبات پرعمل ہو رہا ہے جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مطالبات کو تسلیم کیا جانا دھرنے والوں کی کامیابی ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کے 90 فیصد مطالبات پر عمل ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ باقی مطالبات کو بھی آئین اور دستورکے مطابق دیکھا جائے۔ الیکشن کے نظام میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آئی ڈی پیز کی مشکلات کا خیال کرے اور ان کے مسائل پر بھی توجہ دے۔ دھرنوں کی وجہ سے آئی ڈی پیزکے مسائل پر کسی کی نظر نہیں ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.