میڈیا بند ہونے سے سب ٹھیک ہوجائےگا: مولانا فضل الرحمان کی نئی منطق

 

اسلام آباد:جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کے خاتمے کےلئے وزیراعظم نواز شریف کو عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے براہ راست بات کرنی چاہیے، میڈیا نے ہی ہر طرف آگ لگا رکھی ہے اگر میڈیا 24 گھنٹے کیلئے بند ہوجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ طے ہے حکومت صبر کا دامن نہیں چھوڑے گی اور دھرنے کے شرکاءکیخلاف طاقت کا استعمال ہرگز نہیں کیا جائےگا تاہم اس کے باوجود یہاں جذباتی کیفیت پیدا کی جاتی ہے اور کفن لہرا کر تقریریں کی جاتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان کے تقریباً تمام بنیادی مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں لیکن اسکے باوجود انہوں نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی پارلیمنٹ نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں قوم کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، دونوں جماعتوں کو وزیراعظم کے استعفیٰ سے دستبردار ہونا چاہیے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.