پنجاب حکومت کا سانحہ ماڈل ٹائون کا مقدمہ درج کرنے کا حکم، آئی جی احکامات موصول

 

لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا جو لوگ مقدمے میں نامزد ہیں انہیں اسی طرح برقرار رکھا جائے گا۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق درج کیا جا رہا ہے۔قانون کے مطابق جو بھی دفعات لاگو ہوں گی ان کو شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.