اسلام آباد:انقلاب مارچ کے روح رواں ڈاکٹرطاہرالقادری کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن تین بجے ختم ہوگئی ہے جس کے بعد وزیراعظم ہاﺅس کی طرف جانیوالے راستوں پر پولیس کے تازہ دستوں نے پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ کارکنان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے اور اہم عمارتوں کو خالی کرالیاگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق انقلاب مارچ کے دھرنے کے شرکاءکو روکنے کے لیے پہلے مرحلے میں ہراول دستے کو روکا جائے گا اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔ دوسرے مرحلے میں خواتین اور بچوں کو روکاجائے گاجبکہ قائدین کی گرفتاری کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے ۔قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک اورایس پی محمد علی نیکونے بھی جائےدھرناکادورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاءمیں آئی بی اور دیگر حساس اداروں کے اہلکاربھی سادہ لباس میں موجود ہیں جو ممکنہ پیش قدمی اور حکمت عملی سے آگاہ کریں گے ۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کے نقل و حرکت میں معمول سے ہٹ کردیکھی گئی اورممکنہ تصادم کے نتیجے میں اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ریڈالرٹ کردیاگیاہے جبکہ ملازمین کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کردی گئی ہیں ۔
Leave a Reply