ڈکیتی کے دوران مزاحمت، میاں بیوی جاں بحق

 

بنوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقہ ڈومیل میں رات گئے ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار شروع کردی ،گھر کے مالک نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گھر کا مالک اور اس کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ڈاکو نقدی اور زیور لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.