Breaking News

القادری کی شرائط نہیں مانی جا سکتیں، حکومت نے انکار کر دیا: ذرائع

 

حکومت کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں لیکن کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے۔ ڈیڈ لائن میں چند گھنٹوں کی توسیع کیلئے طاہر القادری کی شرائط نہیں مانی جا سکتیں۔اسلام آباد:حکومت نے طاہر القادری کی شرائط غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کی یہ شرائط تو صرف دو گھنٹے کی ایکسٹینشن کے لئے ہیں، باقی ایجنڈا بعد میں بیان کریں گے۔ طاہر القادری حکومت تسلیم کرتے ہیں نہ پارلیمنٹ اور یہی ان کا اصل ایجنڈا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ لاہور کی تحقیقات اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کرے گی لیکن اس کے لئے دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کیا ایک غیر منتخب شخص کے دبائو پر منتخب حکومت کے ذمہ داروں اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جائے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کوئی فیصلہ دبائو کے تحت نہیں ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved