Breaking News

حکومت کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر درج کر وانیکا اعلان

 

اسلام آباد: وفاقی وزراءنے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر درج کر وانیکا اعلان کر دیا ہے ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور پر کھڑے دو حضرات غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں، دونوں کی باتیں غداری کی حدوں کو چھو رہی ہیں، یہ لوگ کسی خام خیال میں نہ رہے، اب انہیں سیاست چمکانے کیلئے کوئی لاشیں نہیں ملیں گیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر درج کرنے کا آغاز کر دیا ہے ، اندراج مقدمہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا حق ہے، ہم سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ کا فیصلہ مانتے ہیں،خواجہ آصف نے واشگاف الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور وزراءفیصلے کیخلاف نہ ہی انٹرا کورٹ اپیل کریں گے اور نہ سپریم کورٹ جائیں گے،طاہر القادری کی غیر آئینی شرائط سے متعلق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ ٹیکنوکریٹ حکومت بنائیں، وزیراعظم کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا بھی کوئی اختیار نہیں ہے اور وہ آئین اور قانون سے تجاوز نہیں کرسکتے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے والوں کا کوئی غیرآئینی اور غیر قانونی مطالبہ قبول نہیں کرینگے، آئین کے دفاع کیلئے آخری حد تک لڑیں گے، یہ لوگ چاہتے ہیں تصادم ہو اور لاشوں پر سیاست چمکائیں، حکومت چاہتی تو انہیں کہیں بھی روک سکتی تھی لیکن حکومت کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved