اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ آرمی چیف نے ثالثی قبول کرکے بڑی بات کی ہے ، مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رہے اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو سارے معاملے پر بریف کردیاہے ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے بتایاکہ فوج مداخلت کرناچاہتی تو کوئی بڑاکام نہیں تھا، لاشیں گرانے والی بات ہوتی گذشتہ رات ہی ہوجانی تھی ، یہ صرف افواہیں ہیں مگر عشاءتک کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔اُنہوں نے کہاکہ راحیل شریف نے بڑے پن کامظاہرہ کیا، ساری رات خبر چلتی رہی لیکن حکومت کو خیال نہیں آیاکہ درخواست دی یانہیں ، نواز شریف ماضی میں بھی جھوٹ بولتے رہے ۔اُن کاکہناتھاکہ نئی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تمام چیزوں کا فیصلہ ہوگا، ایف آئی آر پر عمل درآمد کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
Leave a Reply