اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے بتایا کہ نواز شریف استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ شفاف تحقیقات ہوں گی۔آزادی دھرنے میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کے آفس سے پیغام آیا کہ حکومت کہتی ہے آپ بات چیت کریں۔تحریک انصاف کا فوج کے پاس جانے یا ثالثی کرانے کی درخواست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ہر روز دھرنے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔16 دن سے لوگ مسلسل شرکت کر رہے ہیں اور مجھے تو عادت پڑ گئی ہے کنٹینر میں سونے کی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کو بند کیا ہوا ہے ، ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔100 فیصد جھوٹ ہے کہ تحریک انصاف نے آرمی چیف کو ثالثی کے لیے کہا ، جنرل راحیل شریف سے کہا نواز شریف پر اعتماد نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ میں آج اہم اعلان کرنے جا رہا ہوں جس سے نواز شریف کے لیے حکومت چلانا مزید مشکل ہو جائے گا ، ہمارا دھرنا ملک میں پھیل رہا ہے۔نواز شریف نے اگر دھاندلی نہیں کی تو ایک ماہ کے لیے مستعفی کیوں نہیں ہو رہے کس چیز کا ڈر ہے۔حکومت نے ہمارے چار ہزار کارکن جیلوں میں ڈالے، میں ہر صورت وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔نواز شریف پیسہ بنا رہے ہیں اس لیے
Leave a Reply