مذاکرات چاہتے ہیں,حکومت واضح کرے کل کے بیان پر یقین کریں یا آج کے, شاہ محمود

 

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے رویے میں لچک نظر نہیں آئی ، کل کے بیان پر یقین کریں یا آج کہ حکومت واضح کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان کے دستورکا تقدس ہماری ذمہ داری ہے ۔ ملک میں امن عامہ کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ہم ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے ، پاکستان کے سیاسی مستقبل کی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ اپنی مرضی کے نتائج قوم پر مسلط کیے جا رہے ہیں ۔ حکومت نے فوج کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ہماری لڑائی فرد واحد کے لیے نہیں ، جمہوریت کے لیے ہے.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.