ملتان :پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے آپ کو میڈیا کے سامنے سرنڈر کردیا اور کہاکہ وہ ناراض نہیں ، حساس معاملات کی رپورٹنگ میں احتیاط برتنی چاہیے اور سیاستدانوں کواپنے مسائل خود حل کرناچاہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مخدوم جاویدہاشمی کاکہناتھاکہ تمام معاملات اُن کی مشاورت سے ہوئے ہیں اور وہ رات دوبجے تک عمران خان کے ساتھ رہے ہیں ، آرمی چیف سے ملاقات کے جانے میں بھی اُن کی مشاورت شامل تھی ، مارچ کا ایک مرحلہ ختم ہوگیا اور دوتین دن سے علاج کی ضرورت تھی اوروہ خوش ہیں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پارہے ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ ناراضگی کی کوئی بات ہوتی تو میڈیاکو تکلیف دیتے ، صبح سے رپورٹرز کھڑے ہیں ، اُن سے منصوب خبر یں قابل افسوس ہیں ، میڈیا جس کو چاہے شیربنادے اور جس کا چاہے خرگوش، وہ اپنے آپ کو میڈیا کے سامنے سرنڈرکرتے ہیں لیکن حساس معاملات پر رپورٹنگ میں احتیاط برتنی چاہیے ۔
Leave a Reply