کوئی ادارہ مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو قباحت نہیں: رانا مشہود

 

پنجاب کے وزیر قانون کہتے ہیں کہ اگر کوئی حکومتی ادارہ آئین کے اندر رہ کر کوئی مسئلہ حل کرتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ عوام اسلام آباد میں لگائے جانے والے ڈرامے کا اختتام چاہتی ہے۔
لاہور:ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے دھرنا دینے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فوج پاکستان کی ہے اور اگر وہ کوئی مسئلہ حل کراتی ہے تو اس میں حرج کیا ہے، پوری قوم دھرنوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک دونوں جماعتیں یوٹرن لینے کی ماہر ہیں۔ دونوں جماعتوں کے قائدین پکار پکار کر تیسری قوت بلا رہے ہیں لیکن اب ڈیڈ لاک ختم ہونے کا وقت قریب ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کی درخواست پر ایف آئی آر کی گئی ہے۔ قانون کے مطابق جو دفعات بنتی تھیں وہی لگائی گئی ہیں قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.