کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

 

کوہاٹ: علی زئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے میاں بیوی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔ کوہاٹ کے علاقے علی زئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کے 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں.پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے اور قتل کی وجاہات کے حوالے سے مکمل تحقیقات سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.