Breaking News

سابق صدر مشرف کو 19 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم نہ ہونے پر ضمانت منسوخ کرنے کی دھمکی

 

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک روز کا استثنیٰ دیتے ہوئے انہیں 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی تاہم عدالتی حکم کے باوجود سابق صدر پیش نہیں ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل عدالت آنا چاہتے ہیں اس لئے انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس پر  وکیل استغاثہ عامر ندیم تابش نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے چند ماہ قبل ملزم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عدالت میں عدم پیشی پر ملزم پرویز مشرف اور ان کے ضامنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو سیکیورٹی کی فراہمی پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پرویز مشرف کوعدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے پولیس کے جواب پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر کو ایک روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے انہیں 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved