Breaking News

معاملات خرابی کی طرف چلے گئے ، حکومت نے نیا ’کٹا‘ کھول دیا: شیخ رشید

 

اسلام آباد: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ معاملات حل ہونے کی توقع تھی لیکن حکومت نے نیا ’کٹا‘ کھول دیاہے ، اب حالات کے 100فیصدخراب ہونے کی توقع ہے ، دورانا اوردوخواجہ نواز شریف کی جڑوں میں بیٹھیں گے ،یہ ایسی قوم ہے کہ ایک جگہ پر پھل جھڑی چلی توسارے ملک میں پٹاخے چلیں گے ۔ شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ عمران کے پاس استعفے سے کم کوئی آپشن نہیں ، واپسی کا راستہ بھی موجود نہیں ، فوج کبھی گولی نہیں چلائے گی ، وہ عمران یا شیخ رشید کی نہیں ، قوم کی ہے ، پولیس کے چہرے بھی دیکھے ہیں ، وہ بھی حکومت کے ساتھ نہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ نے خود کئی اینکرزکوکہاہے کہ حکومت نے آرمی چیف کو درخواست دی ، اُن کے سوشل میڈیا پر پیغامات میں ابھی بھی بیان موجودہوگالیکن اسمبلی میں نیا کٹاکھول دیا۔شیخ رشید کاکہناتھاکہ فوج کی ثالثی کی وجہ سے اِن لوگوں کو مسئلہ ہے ، فوج ہماری ہے ، یہ نہیں تو کیامودی کو بلائیں گے ؟ یہ سارے لوگ گیٹ نمبر چار سے فوج کی طرف جانیوالے لوگ ہیں اور مشرف کو گارڈ آف آنردے کر بھیجاگیاہے ، زرداری اور خورشیدشاہ کی سوچ شاید مختلف ہے ، زرداری کی بھی سوچ ہوگی کہ دھکادواور مڈٹرم کی طرف آگے بڑھیں ، خورشیدشاہ کے بارے یقین سے تو نہیں کہہ سکتالیکن شاید وہ قربانی سے پہلے صدقے میں نوازمروارہے ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ عمران خان کامطالبہ ٹھیک ہے کیونکہ اُنہوں نے پیشکش بھی کردی کہ پانچ حکومتی اور پانچ تحریک انصاف کے حلقے کھولنے سے آغاز کریں ، اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں اور احتساب کا نظام دیکھ رہاہوں ،یہ خاندان یہیں رہ جائیں گے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، سب بند گلی میں پہنچ گئے ہیں ، وہ پرامید تھے کہ آج معاملات سلجھ جائیں گے ، فوج اتنی بے وقوف نہیں کہ ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر ثالثی کیلئے آجائے ۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ اگر طاہرالقادری کیساتھ کوئی زیادتی ہوئی تو عوامی مسلم لیگ اُن کا ساتھ دے گی ، ایساممکن نہیں کہ اُن کے شہرمیں کسی سے زیادتی ہواوروہ تماشائی بنے رہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved