انسانیت کش جمہوریت کا کسی بھی خاتمہ ہو سکتا ہے:طاہرالقادری

 

اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اورخورشیدشاہ کہتےہیں کہ جمہوریت کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں اور اس کے لئے آخری وقت تک لڑیں گے،ان کے اس بیان سے اندازہ ہو رہا ہے کہ انہیں علم ہو چکا ہے کہ آخری لمحہ آن پہنچا ہے۔ ایک بار پھر انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوریت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور انسانیت کش جمہوریت کا کسی بھی خاتمہ ہو سکتا ہے،حکمران اسمبلیوں میں بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے پولیس والوں کو بھی دعوت دی کہ وہ انقلاب مارچ میں شامل ہو کر اس تاریخ ساز وقت کا حصہ بن جائیں۔اپنے ہاتھ میں آئین کی کتاب اٹھاکر انہوں نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم آج بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کا مقدمہ بہت تاخیر سے درج ہوا اور جب ہوا تو اس میں بھی غلط بیانی تھی۔طاہر القادری نے کہا کہ اگر کسی حکمران کے بیٹ بیٹیاں اس بے دردی سے قتل ہوتے تو ابھی تک سب کو انصاف مل چکا ہونا تھا لیکن کیونکہ مرنے والے غریب لوگ تھے جس کی وجہ سے ہم دربدر ہو گئے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا کہ آپ کا اس اسمبلی میں بیٹھنا خود آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 63 کہتا ہے کہ ایک شخص جس نے قرضہ لیا اور ایک سال تک واپس نہیں کیا وہ اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتاجبکہ آپ نے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کروالیئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.