متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افہام وتفہیم سے معاملات حل کرے۔ دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان بھی صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔
کراچی: ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اراکین رابطہ کمیٹی ،اراکین سینیٹ، ارکان قومی و صو بائی اسمبلی اور دیگر ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشیں مثالی ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کر تے ہوئے افہام وتفہیم سے معاملات حل کرے۔ حکومت سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات نہیں کر رہی۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ احتجاجی دھرنا دینے والی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور دھرنا دین
Leave a Reply