حکومت نے آرمی چیف کو مسائل کے حل کیلئے کہا تھا: پاک فوج

 

پاک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے حکومت نے آرمی چیف کو سہولت کار کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا تھا۔
اسلام آباد:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سہولت کار کا کردار ادا کریں۔ گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے درخواست کی گئی تھی.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.