دھرنے والے پاکستان کیساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں، سیاست کا نیا طریقہ اپنایا گیا، عابد شیر علی

 

ملتان :وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے والے پاکستان کے ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں، حکومت کیخلاف سازش کی گئی اور سیاست کا نیا طریقہ اپنایا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر تک ن لیگ کی حکومت نہیں رہنی چاہئے۔ عوامی تحریک ، تحریک انصاف کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ہر چیف جسٹس کے جانے پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ کیا ن لیگ کو فرشتے ووٹ ڈال گئے ہیں ؟ دھرنا دینے والے پاکستان سے کیا چاہتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.