صدر اوباما پر حملے کی دھمکیاں، سیکرٹ سروس کی تحقیقات جاری

 

واشنگٹن :امریکی سیکرٹ سروس کے حکام نے صدر اوباما پر مبینہ حملے کی دھمکیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ریاست کنیٹی کٹ کے حکام کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس ایک مشتبہ شخص کی تلاش میں ہیں جس کے بارے میں انہیں شبہ ہے کہ وہ مبینہ طور پر صدر باراک اوباما کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔مقامی پولیس حکام سرگرمی سے مشتبہ شخص اور اس کی سلور واکس ویگن کی تلاش میں ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.