ن لیگ سمیت 25 جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیں

 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم ہو گئی ، دو سو انانوے میں سے صرف پچیس سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والی سیاسی جماعتوں نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک ، مسلم لیگ ق سمیت دو سو چونسٹھ سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت پچیس سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اثاثوں، ذرائع آمدن کی تفصیلات اور بیرون ملک سے فنڈنگ نہ ملنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ مالی گوشوارے جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی مرتبہ یاددہانی مراسلے بھی بھجوائے گئے۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو آئندہ ا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.