اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ بتائے کہ وزیر اعظم کا اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنا درست ہے ؟، نواز شریف دھاندلی سے وزیراعظم بنے ہیں۔وفاقی دارلحکومت میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بڑی چالاقی سے بیورو کریسی کو سیاست میں ملوث کیا، دنیا کا کوئی ملک وزیراعظم کا جھوٹ برداشت نہیں کر سکتا، آزادانہ تفتیش میں وزیراعظم بے گناہ ثابت ہوں تو وزیر اعظم بن جائیں، نواز شریف کے ہوتے ہوئے آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکتیں،کیا جمہوریت تب ہی بچتی ہے جب مفادات بچتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی سے آنےوالا شخص خود کو وزیر اعظم کہہ رہا ہے،ملک میں مزدوروں کے حقوق کی پاسداری نہیں کی جا رہی، حکمران قرض لےکرعیش کر رہے ہیں اور اپنا پیسہ ملک سے باہر بھیج رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ تفتیش تک وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام ملک کے مستقبل کی خاطر آج اسلام آباد پہنچیں،نواز شریف کا خیال تھا کہ مجھے فوج نے آگے کیا ہوا ہے اور اگر جنرل راحیل شریف عمران خان کو کہیں گے تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ مجھے دو چیزیں منظور ہیں یا آزادی یا موت ، شام کو جو بتاﺅں گا وہ جمہوریت کے دائرے میں ہوگا،حکمران کرسی بچانے کے لیے جنگ
Leave a Reply