Breaking News

افغانستان کے شہر جلال آباد میں انٹیلی جنس آفس پر خود کش حملہ، 6 افراد ہلاک، 56 زخمی

 

کابل: افغانستان کے صوب ننگر ہار  کے شہر جلال آباد میں انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر  ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار  کے شہر  جلال آباد میں خود کش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو انٹیلی جنس آفس کی عمارت کے قریب اڑا دیا  جب کہ دیگر حملہ آوروں نے حساس ادارے کی عمارت پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کیا جہاں ڈاکٹر  کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب طالبان  ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں انٹیلی جنس ادارے کے بہت سے جاسوس مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں بھی طالبان نے جلال آباد میں انٹیلی جس ادارے پر خود کش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ادارے کے سربراہ  اسد اللہ خالد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved