Breaking News

کارکن بڑی تعداد میں پہنچیں ، آج لائحہ عمل کا اعلان کرونگا،عمران خان

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے کہتا ہوں کیا یہ درست ہے وزیر اعظم اسمبلی فلور پر جھوٹ بولیں، نواز شریف دھاندلی سے وزیراعظم بنے ہیں۔اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بڑی چالاقی سے بیورو کریسی کو سیاست میں ملوث کیا۔ دنیا کا کوئی ملک وزیراعظم کا جھوٹ برداشت نہیں کر سکتا۔ آزادانہ تفتیش میں وزیراعظم بے گناہ ثابت ہوں تو وزیر اعظم بن جائیں۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکتیں ۔ کیا جمہوریت تب ہی بچتی ہے جب مفادات بچتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھاندلی سے آنے والا شخص خود کو وزیر اعظم کہہ رہا ہے۔ پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔ حکمران قرض لے کرعیش کر رہے ہیں ، حکمران اپنا پیسہ ملک سے باہر بھیج رہے ہیں ۔ پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ تفتیش تک وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام ملک کے مستقبل کی خاطر آج اسلام آباد پہنچیں۔نواز شریف کا خیال تھا کہ مجھے فوج نے آگے کیا ہوا ہے اور اگر جنرل راحیل شریف عمران خان کو کہیں گے تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ مجھے دو چیزیں منظور ہیں یا آزادی یا موت ، شام کو جو بتائوں گا ، وہ جمہوریت کے دائرے میں ہوگا۔ حکمران کرسی بچانے کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے ڈپٹی وزیراعظم کا لالچ دیا گیا لیکن میں بکنے والا نہیں ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved