ایم کیو ایم، سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین کایوم سوگ اورتحریک انصاف کاہڑتال کا اعلان

 

 

پولیس کے تشدد سے متاثرہ تحریک انصاف نے بھی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان ۔
اسلام آباد: اسلام آباد کی صورتحال پر ایم کیو ایم، سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے آج یوم سوگ جبکہ تحریک انصاف نے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکا پر طاقت کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ نے آج جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.