دھرنے کے خلاف پولیس آپریشن ، ایم کیو ایم ملک گیر یوم سوگ منائے گی

 

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مشورہ دیا کہ نوازشریف اپنی پارٹی سے کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں ان کا کہنا تھا پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال بند نہ ہوا تو ایم کیو ایم بھی میدان عمل میں آجائے گی۔ الطاف حسین نے کہا نوازشریف رضا کارانہ طور پراپنا منصب چھوڑدیں ، اور جمہوریت کے لئے اپنی جماعت میں سے کسی کو وزیر اعظم بنا دیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک گیر یوم سوگ پر کارکنان اپنے گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائیں ، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں گے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا یوم سوگ پر ٹرانسپورٹ ، کاروباری، تعلیمی اوردیگر سرگرمیاں بدستورجاری رہیں گی۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*