ریڈ زون/ اسلام آباد: اسلام آباد کا ریڈ زون کئی گھنٹوں بعد بھی میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے، وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے سے پہلے عمران خان اور طاہر القادری نے جب خطاب کیا تھا تو کارکنوں کو ہر صورت پرامن رہنے کی تلقین کی تھی لیکن کنٹینروں کی دیوار کے ساتھ موجود پولیس اہل کاروں کی شیلنگ کی بعد سارا منظر بدل گیا۔
گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ اتوار کی صبح بھی جاری ہے اور لاٹھیوں اور ہتھروں سے لیس پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاٹھیوں اور ہتھروں سے لیس پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کاکنان آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کیا جانب مظاہرین کو روکنے کے لیے شدید شیلنگ کی جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مشتعل مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلے توڑ کر احاطے میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں سبزا زار پر خیمے لگانے کا کام جاری ہے۔
مظاہرین کی جانب سے پولیس اہل کاروں پر شدید پتھراؤ جاری ہے، جب کہ مشتعل مظاہرین غلیل کے ذریعے شیشے اور پتھرؤں سے پولیس اہل کاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر جگہ جگہ احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی ہے۔ مظاہرین نے پولیس کو بھگانے کیلئے سرخ مرچوں کو آگ لگا دی، دھواں آنکھوں میں گھسنے سے اہلکار پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے
Leave a Reply