دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو تو اپنی دولت کی فکر ہے اس کو جمہوریت کی کوئی پروا نہیں۔ حکومت نے بھاری شیلنگ کی ہے اور میرے کنٹینر کے قریب بھی شیل پھینکے گئے ہیں۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں اگر کسی حکمران پر الزام ہو تو استعفیٰ دے دیتا ہے۔ لیکن یہ ڈیمو کریٹ نہیں ہے بلکہ وہ صرف اپنی دولت بچانا چاہتے ہیں۔ ہم پرائم منسٹر ہاوس کے سامنے احتجاج کئے بغیر نہیں جائیں گے۔ کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ چوہدری نثار کس طرح جنرل بن کر احکامات دے رہا ہے۔ انہوں نے اس قدر ہیوی شیلنگ کی ہے۔ اب سارے پاکستان میں مظاہرے ہوں گے ، لوگ نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ علامہ طاہر القادری نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پرامن دھرنے کے شرکا کو تشدد میں کس نے بدلا ہے۔ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی وزیر اعظم ہاوس کے سامنے احتجاج ہوتا ہے اور ہم نے یقین بھی دلایا کہ ہم پر امن احتجاج کریں گے۔ لیکن انہوں نے گولیاں چلا دیں۔ ان کے ظلم اور بربریت سے یہ دھرنا ختم نہیں ہو گا ، اور ہم پرائم منسٹر ہاوس کے سامنے احتجاج ضرور ہو گا۔ قادری نے کہا کہ مارچ آگے جا رہا ہے ، اور مارچ کامیاب ہو گا۔ ہم پر امن ہیں اور پر امن رہیں گے اور ہمارا قافلہ چلتا رہے گا۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے لیکن ان کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔ دھرنا جاری رہے گا اور ظلم و بربریت کا خاتمہ ہو گا۔ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خود گولیوں چلوائی ہیں۔ –

Leave a Reply