اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر مظاہرین کے دھاوے کے بعد ایک مرتبہ پھر چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس دوران آرمی چیف نے کورکمانڈر کانفرنس میں ہونیوالے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے تین ماہ کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نواز شریف کو کورکمانڈرز کانفرنس میں ہونیوالے اہم فیصلوں پر اعتماد میںلیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف سے ملاقات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سیاسی رہنماﺅں کی ملاقات شروع ہوگئی ہے جس میں مولانافضل الرحمان ، حاجی عدیل ، حاجی بلور،محمود خان اچکزئی ، بابرخان غوری اور آفتاب شیرپاﺅشامل ہیں ۔
دوسری طرف مریم نواز شریف نے استعفے کے مشورے سے متعلق خبروں کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ ایک مخصوص چینل ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلارہاہے ۔
Leave a Reply