اداروں کی دیواریں پھلانگی جائیں تو ہمیشہ مسائل بنتے ہیں : ماروی میمن

 

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنماءماروی میمن نے کہاہے کہ تمام مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں لیکن جب قومی اداروں کی دیواریں پھلانگی جائیں تو پھر مسئلہ بنتاہے ، پی ٹی وی پر حملہ کرنیوالے لوگ اگر ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے کارکنان نہیں تھے تو پھر وہ کون تھے ۔
حملے کے بعد پی ٹی وی ہیڈکوارٹرپہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ماروی میمن نے کہاکہ سب لوگ تشدد کیخلاف تھے اور اب نرمی کی وجہ سے مظاہرین کا سلوک کیمروں نے ریکارڈکرلیاہے ، پرسکون بیٹھے رہتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھالیکن اداروں پر حملوں سے مسائل پیداہورہے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ ایئرپورٹ کے قریب اُن کی گاڑی پر بھی ڈنڈے برسائے گئے ۔
سوالات کا جواب دیتے ہوئے ماروی میمن کاکہناتھاکہ کوئی بھی تشدد نہیں چاہتالیکن ایسے واقعات کے بعد ہمیشہ ہی لاعلمی کا اظہارکردیاجاتاہے ، اگر عمران اور قادری کے لوگ نہیں تھے تو کون تھے ؟اُنہوں نے بتایاکہ پولیس سیکیورٹی کے لیے موجودتھی لیکن اگر اتنی بڑی تعدادمیں لوگ آجائیں تو مشکل ہوجاتاہے ، پھر بھی وزارت داخلہ سیکیورٹی سے متعلق بہتر جواب دے سکتی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.