لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورتحریک انصاف کے رہنماءمیاں محمود الرشیدکاکہناہے کہ حکومت فوج کو متنازع بنارہی ہے ،شریف برادران جتنا جلد مستعفی ہوں گے اتناہی جلدی حالات معمول پر آجائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں، آزادی مارچ کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کو چھوڑ دیاجائے۔اس موقع پرپی ٹی آئی کے ٹکٹ پرپی پی 239 وہاڑی سے منتخب رکن جہانزیب خان کھچی نے اپنا استعفی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا۔
Leave a Reply