سیاسی میدان میں بھی کامیابی’خان‘ کے قدم چومے گی: جاوید میانداد

 

کراچی : سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاہے کہ عمران خان باکردارانسان ہیں ، پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ہی ضرورت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جاوید میانداد کاکہناتھاکہ موجودہ نظام عام آدمی کے حالات نہیں بدل سکتا، کرکٹ کی طرح سیاسی میدان میں بھی کامیابی عمران خان کے قدم چومے گی ۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ نظام نے ہر چیز تباہ کردی ہے ، کرکٹ کے بھی پورے نظام کا آوے کا آوہ بگڑاہواہے ۔دوسری طرف سابق کرکٹر محسن خان نے کہاہے کہ عوام طاہرالقادری اور عمران خان کا بھرپورساتھ دیں ، دونوں نیک مقصد کے لیے نکلے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.