طا ہر القادری اور عمران خان پی ٹی وی پر حملے کے ذمہ دار ہیں : پر ویز رشید

 

اسلا م آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے کے تمام تر ذمہ داری طا ہر القادری اور عمران خان پر عائد ہوتی ہے ،کارکنوں کو کہا جاتا رہا کہ عملے کو نکال مار و اور ان پر تشدد کرو۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پر ویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )قوم کی آواز ہے ،قومی نشریاتی ادارے پر حملہ قابل مذمت ہے ، طاہر القاری نے اپنے کارکنان کو مشتعل کیا، تقریروںکے زیر اثر دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے طاہر القادری کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ، تمام معاملات مشتر کہ طور پر ایک تھے تو حملہ کیسے الگ ہوا؟دونوں رہنماﺅں کی تقاریر سے ان کے کارکن اشتعال میں آئے ، عمران خان اگر معصوم ہیں تو وہ فوری طور پر طاہر القادری سے علیحدگی کا اعلان کریں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.