Breaking News

مظاہرین نے نشریات بند کر نے کےلئے دباﺅ ڈالا ، ٹرپل ون بریگیڈ نے معاملات احسن طریقے سے سنبھالے :پی ٹی وی انتظامیہ

 

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے نشریات بند کر نے کے لیے دباﺅ ڈالا ، ٹرپل ون بریگیڈ نے معاملات کو احسن طریقے سے حل کر وایا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی نیوزکے ڈائریکٹر نیوز اطہر فاروق بٹر کا کہنا ہے کہ مظاہرین بلوچستان ہاﺅس کے سامنے سے پی ٹی وی میں داخل ہوئے اور انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات بند کرنے کے لیے دباﺅ ڈالا گیا ،مشتعل کارکنوں کی جانب سے نشریات کو بند کروایا گیا اور وہ کینٹین سے کھانے پینے کی چیزیں بھی ساتھ لے گئے ہیں ،نشریات دکھانے کے لیے سگنل بحال کردیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک کا کہنا تھا کہ ایک نجی ٹی وی چینل تین روز سے پی ٹی وی پر حملے کی خبر دے رہا تھا ، عوامی تحریک کے کارکنوں کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے ہمارے کئی لوگوںکو چوٹیں پہنچیں اور کروڑوں روپے کے کیمرے چوری کرلیے گئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس یہاں سے بھاگ گئی ہے ،پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عمارت کو مظاہرین سے خالی کر والیا ،ٹرپل ون بریگیڈ کے بریگیڈیئر سرفراز نے معاملہ احسن طریقے سے نبھایا ،پی ٹی وی حکومت کی نہیں ریاست کی علامت ہے، آج قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved