دھرنے میں 150 تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں،احتجاج کی آڑ میں بغاوت ہو رہی ہے،چودھری نثار

 

اسلام آباد:وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، ایوان 18 کروڑ عوام کی آواز ہے، پارلیمنٹ لشکر کشی کے خلاف پوری طرح متحد ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سیاستدان بنے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے کہ ملک کی بساط لپیٹنے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم ایک طرف اور لشکر دوسری طرف ہے ۔ دھرنے والے کہتے ہیں کہ ملک کی تاریخ بدلنے آئے ہیں جس پر ایوان میں طاہر القادری اور عمران خان کے لیے شیم شیم کے نعرے لگے۔ انھوں نے کہا کہ چند ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ عمران خان نے اچانک 360 ڈگری کا یوٹرن لے لیا۔کچھ لوگ مغربی جمہوریت کا حوالہ دے کر بیوقوف بناتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے پاس انفارمیشن تھی کہ یہ لوگ ریاستی اداروں پر حملے کریں گے ۔ عمران خان نے سیکریٹری داخلہ اور سرکاری حکام کو دھمکیاں دیں۔سیاسی جماعتیں متفق تھیں کہ دھرنے والوں کو نہ روکا جائے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے سیکریٹری داخلہ اور سرکاری حکام کو دھمکیاں دیں۔عمران خان اور طاہر القادری پاکستان کیخلاف بغاوت کر رہے ہیں ، یہ احتجاجی دھرنے قومی اداروں، پارلیمنٹ اور سرکاری اداروں کیخلاف بہت بڑی بغاوت ہے۔ پاکستان کے قومی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔عمران خان نے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود دھوکہ کیا، تحریری خط اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ موجود ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔مظاہرین نے پی ٹی وی پر حملے کے دوران خاتون براڈ کاسٹرز کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا اور باقی جو حرکتیں کیں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔مظاہرین نے پی ٹی وی کی مسجد سے لائوڈ سپیکر اور چٹیاں تک چوری کر لیں۔مصطفوی انقلاب کا نعرہ لگانے والے ان جعلی انقلابیوں ، گھس بیٹھیوں اور دہشتگردوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنے میں عسکری جماعت کے 150 تربیت یافتہ دہشتگرد موجود ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.