اسلام آباد:ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس میں سپریم کورٹ نے تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوامی تحریک کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا ، جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ زندگی میں ایک مرتبہ عمران خان سے ملاقات ہوئی۔سپریم کورٹ نے ماورائے آئین اقدام کیس میں 22 سے زائد سیاسی جماعتوں کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوامی تحریک کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ مسئلے کے حل کے لئے تمام جماعتوں کو بلائیں گے۔انھوں نے جاوید ہاشمی کے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں صرف ایک بار عمران خان سے ملا ہوں، جب میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھا تو عمران خان میرے دفتر آئے تھے۔ عمران سے بائیو میٹرک سسٹم ، زیر التوا انتخابی عملداریوں پر بات ہوئی تھی۔ میڈیا پر جو خبر نشر ہوئی اس کی وضاحت ضروری ہے۔ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی
Leave a Reply