شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خود ملوث ہیں: لطیف کھوسہ

 

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بحران کے بعد بھی اصلاح نہ کی تو انہیں وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں، میں تو کہتا ہوں کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خود ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر پتا بھی نہیں ہلتا، صرف پنجاب پولیس ہی ان کے احکامات مان سکتی ہے، پنجاب حکومت نے بھونڈے طریقے سے آپریشن کیا، وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ انگلی میری طرف اٹھی تو میں مستعفی ہو جاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات پر ہمیں بھی تحفظات ہیں اور دھاندلی کے ثبوت بھی موجود ہیں جبکہ اعتزاز احسن نے بھی قومی اسمبلی میں کہا کہ ہمیں بادشاہت قبول نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف نے 15 ماہ میں عوام کی بھلائی کا کوئی بھی کام کیا؟ عسکری قیادت کو بھی نواز شریف نے خود شامل کیا، دھرنے دینا آئینی اورقانونی ہے، فوج کبھی بھی دھرنے ختم نہیں کرائے گی، پیپلز پارٹی چاہتی ہے مسئلہ صرف مذاکرات سے حل کیا جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.