عمارت منہدم ہونے سے چھ افراد جاں بحق

 

حیدر آباد: حیدر آباد میں عمارت گرنے سے چھ افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں میمن ہسپتال کے نزدیک تین منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ہیں ، جاں بحق ہونے والے افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہے ، ریسکیو اہل کاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے با عث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.