نوازشریف کی حکومت نہیں ، جمہوریت بچاناچاہتے ہیں : سینیٹرزاہد خان

 

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹرزاہدخان نے کہاکہ کسی کو پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے کاحق نہیں پہنچتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن اے این پی سمیت حکومت کیساتھ کھڑی مختلف جماعتیں نوازشریف نہیں جمہوریت کو بچاناچاہتی ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرزاہد خان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کا رویہ بھی غیرجمہوری ہے ، طاہرالقادری کو مسئلہ پنجاب حکومت سے ہے وہ وفاق پر کیوں حملے کررہے ہیں، کسی کویہ حق نہیں دھاندلی کے خلاف احتجاج میں پی ٹی وی کی عمارت کو بھی نقصان پہنچائے ، وہ قومی ادارہ ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ مظاہرین اب بھی مذاکرات کاراستہ اختیار کریں اور اس ضمن میں عمران اورطاہرالقادری کو سمجھوتے کی ضمانت پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن دے گی ، اگرحکومت اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹی تو اپوزیشن جماعتیں عمران خان کے ساتھ ہوں گی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.