اسلام آباد : حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کیلئے 6 رکنی کمیٹی بنادی، ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے کوشش کرنیوالی کمیٹی کو حکومت اور اپوزیشن کا مینڈیٹ حاصل ہے۔حکومت نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، پیپلزپارٹی کے رحمان ملک سمیت 6 پارلیمنٹرینز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ مینڈیٹ رکھنے والی کمیٹی دھرنے دینے والی جماعتوں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرانے کی کوشش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اعجاز الحق نے مذاکرات کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرلی
Leave a Reply