چین کے صدر پاکستان آئے تو جھنڈے اٹھا کر استقبال کریں گے: شیخ رشید

 

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی میںعمران خان کی تعریف کی، چین کے صدر پاکستان آئے تو جھنڈے اٹھا کر ان کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے، عدلیہ نے کل 15 جماعتوں کو بلایا ہے، دیکھتے ہیں کل کیا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 بار نواز شریف کے امیدوار کو شکست دی، نئے انتخابات 2018ءمیں نہیں بلکہ نزدیک کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے تو ان کیلئے راستے کھول دیں گے اور جھنڈے اٹھا کر ان کا استقبال کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلی بار سنا کہ غلیل بندوق سے زیادہ خطرناک ہتھیار ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.