Breaking News

موجودہ سیاسی بحران پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، جاوید ہاشمی بھی شریک

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے بحث جاری ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت حکومتی وزرا اور اپوزیشن رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے رویوں میں تبدیل لانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت اور کابینہ برقرار رہے گی اور اپوزیشن جماعتیں جمہوریت اور حکومت کے ساتھ ہیں لیکن وزیراعظم نواز شریف کو موجودہ بحران کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آپ کو استعفی دینے پر مجبور نہیں کرسکتا لیکن حکومت کو اپنی جماعت کے وزرا کے تکبر اور رعونت پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کے خلاف یلغار غیر قانونی ہے،حکومتی وزرا کو اس امتحان سے سیکھنا ہوگا جبکہ  پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ مجبوراً کھڑی ہے اورغیر مشروط حمایت جاری رہے گی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا آج سب اس بات پر متفق ہیں کہ جمہوریت کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو روکیں گے جس پر تمام جماعتیں متفق ہیں، پارلیمنٹ پر حملہ بغاوت اور دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے، حکومت نے 50 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی جگ ہنسائی کرادی۔ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ ہے اس کے باوجود مظاہرین اسمبلی میں کس طرح داخل ہوگئے، مظاہرین کو ہر حال میں پارلیمنٹ چھوڑ کر جانا ہوگا۔پارلیمنٹ کے باہر خیمہ زنی دیکھ کر افسوس ہورہا ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ ملکی سیاست اور سیاسی جماعتیں درست راہ پر چل پڑی ہیں، اگر تمام جماعتیں آئین کی بالادستی کے لئے احتجاج کا اعلان کردیں تو پورے ملک میں 5 کروڑ عوام سڑکوں پر نکل سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved