الطاف حسین پارٹی رہنماﺅں سے نالاں ، متحدہ کی قیادت سے سبکدوشی کا عندیہ

 

لندن ،کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پارٹی رہنماﺅں سے نالاں ہیں اور ایک مرتبہ پھر پارٹی قیادت سے سبکدوش ہونے کا عندیہ دیدیاجبکہ پارٹی کے باکردار ممبران اورسیکٹراراکین کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔
لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاکہناتھاکہ وہ موجودہ ملکی صورتحال پر سخت پریشان اور دکھی ہیں ، اپنی جماعت کے بڑے ذمہ داروں کے مفاد پرست اور غیرذمہ درانہ رویہ سے بھی سخت نالاں ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ شام چھ بجے لال قلعہ گراﺅنڈ عزیزآباد میں ممبران کا اجلاس طلب کرلیاہے جس میں قیادت سے علیحدگی کے لیے درخواست لے کر حاضرہوں گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.