ایم کیو ایم کے استعفوں سے سیاسی بحران سنگین ہو سکتا ہے، نظرثانی کریں: رحمان ملک

 

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے الطاف حسین سے استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا ہے کہ الطاف حسین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمینٹ کے استعفوںپرنظرثانی کریں، ایم کیو ایم کے اراکین نے استعفے دے دیئے تو سیاسی بحران سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک دوست کی حیثیت سے الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے اور ان سے گفتگو کرنے کی کوشش کریں گے۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے اور امید ہے کہ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.