سپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کوطلب کرلیا

 

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہواجہاں شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کا موقف پیش کیا جس دوران اُنہیں حکومتی اراکین کی طرف سے شدید مداخلت کا بھی سامنا کرناپڑا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریرختم کی اور جانے لگے تو سپیکر نے اُنہیں ہدایت کی کہ وہ اُنہیں اُن کے چیمبر میں ملیں ، استعفوں اور پارلیمنٹ کے جنگلے توڑے جانے سے متعلق کچھ وضاحت طلب ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.